بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ’ ڈھاکا نے ایکسپو 2030 اور فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کےلیے سعودی عرب کی سپورٹ کا اعادہ کیا ہے‘۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مملکت دونوں ایونٹس کی میزبانی میں کامیاب ہوگا۔
سعودی عرب کو پہلے ہی دنیا کی سب سے بڑی نمائش اور فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کےلیے اہم بین الاقوامی سپورٹ حاصل ہے۔
بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبدالمومن نے عرب نیوز کو بتایا ’بنگلہ دیش نے اگست میں ایکسپو 2030 کےلیے اپنی سپورٹ کا اظہار کیا اور فیفا ورلڈ کپ کےلیے بھی سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہوں گے‘۔
انہوں نے بتایا وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے سعودی حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ ’ہاں ہم ان کی سپورٹ کریں گے۔ ہم 2030 میں ایونٹ کے انعقاد میں ان کی مدد کریں گے۔ ایک اور چیز جس کی انہوں نے درخواست کی ہے وہ 2034 کے لیے سپورٹ ہے۔ ہم نے وہاں بھی سعودی عرب کی سپورٹ کا وعدہ کیا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا’ اگر دونوں ایونٹس کی میزبانی مملکت کو ملے تو وہ اس کوشش میں کامیاب ہوں گے کیونکہ ان کی اپروچ آگے بڑھنے کی ہے‘۔
’ سعودی عرب کے پاس بے شمار اثاثے ہیں اور ان کے انتظامات بھی اچھے ہوں گے۔ اس لیے میرے خیال میں بہت سے ممالک اس میں شرکت کریں گے‘۔
ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے تین ممالک دوڑ میں شامل ہیں۔ سعودی عرب کے علاوہ جنوبی کوریا اور اٹلی شامل ہیں۔