Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان سے کویت کے وزیر دفاع کی ملاقات

دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو ریاض میں کویت کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ احمد فہد الاحمد الصباح نے فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو فورم کے دوران ملاقات کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور سعودی عرب میں کویت کے سفیر شیخ صباح الناصر الصباح بھی موجود تھے۔

شیئر: