Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات 26 اکتوبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا (فوٹو: سٹیٹ بینک ایکس)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 9 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 65 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 25 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 742 روپے 55 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 727 روپے 55 پیسے، کویتی دینار کی 905 روپے 24 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 79 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے 25 پیسے اور قیمت فروخت 282 روپے 9 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 65 پیسے اور قیمت فروخت 75 روپے 25 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 77 روپے 85 پیسے اور قیمت فروخت 78 روپے 6 پیسے رہی۔

شیئر: