Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات کے خلاف جنگ جاری رہے گی: وزیر داخلہ

انسداد منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پرمہم جاری ہے(فوٹو، ایس پی اے)
وزیر داخل شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے کہا ہے کہ منشیات کے خلاف ہرمحاذ پرجنگ جاری رہے گی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاربہترین انداز میں اپنے فرائض ادا کررہے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘  کے مطابق وزیر داخلہ نے ڈائریکٹرنارکوٹکس کنٹرول میجرجنرل محمد القرنی اورمشرقی ریجن میں  نارکوٹکس کنٹرول اتھارٹی کے عدیداروں سے خصوصی ملاقات کی اس موقع پروزیر داخلہ کومملکت میں منشیات کے خلاف جاری  آپریشنز کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے محکمہ انسداد منشیات کی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اہلکاروں کی فرض شناسی اوربہترین کارکردگی کی تعریف کی ۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مملکت میں منشیات کا کاروبار کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں انہیں کہیں جائے پناہ نہیں مل سکے گی ۔
واضح رہے سعودی عرب میں منشیات فروشی کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم جاری ہے۔
مملکت کے تمام ریجنز اورعلاقوں میں تفتیشی ٹیمیں سرگرمی سے منشیات فروشوں کی گرفتاری میں مصروف ہیں اس ضمن میں وزارت داخلہ کی جانب سے عوام الناس سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ منشیات کی لعنت کے خلاف اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

شیئر: