الجبیر کی یورپی یونین کے نمائندے سے ملاقات
جمعرات 26 اکتوبر 2023 20:18
غزہ پر فوجی جارحیت اور خطے کے حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر سے دفتر خارجہ ریاض میں خلیج عرب کے لیے یورپی یونین کے نمائندے نے ملاقات کی۔
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق فریقین نے سعودی عرب او ر یورپی یونین کے درمیان مختلف شعبوں میں موجود تعاون اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کی تدابیر کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے غزہ پر فوجی جارحیت اور خطے کے حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کشیدگی کم اور عسکری حملے بند کرنے ۔ طبی لوازمات اور انسانی امداد کے لیے راہداریوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے موضوع پر گفتگو کی۔
اس موقع پر یورپی یونین اور یورپی اسمبلی برائے ایٹمی توانائی میں تعینات سعودی سفیر ھیفا الجدیع بھی موجود تھیں۔