فوٹوگرافی کا شوق ہے تو کون سا موبائل فون بہتر رہے گا؟
فوٹوگرافی کا شوق ہے تو کون سا موبائل فون بہتر رہے گا؟
ہفتہ 28 اکتوبر 2023 7:06
ماہرین کے مطابق آج کل موبائل سے فوٹوگرافی اور ویڈیوگرافی کرنا مشکل کام نہیں رہا۔ (فوٹو: فر پک)
مارکیٹ میں ایسے سمارٹ فونز موجود ہیں جن کی مدد سے بہترین فوٹوگرافی ہو سکتی ہے تاہم موبائل سیٹ خریدنے سے قبل فون کے کیمرے میں دیے گئے فیچرز کو مدنظر رکھنا ہو گا۔
الشرق الاوسط میں شائع مضمون کے مطابق سمارٹ فون کے انتخاب سے قبل صارف کو سب سے پہلے یہ دیکھنا ہو گا کہ آیا وہ اسے افورڈ بھی کر سکتا ہے یا نہیں۔
ایپل، سام سنگ اور گوگل کی جانب سے مختلف سمارٹ فون مارکیٹ میں موجود ہیں جنہیں خریدنے سے قبل آپ کو ان کے کیمرے کا لینس اور پکسل دیکھنا چاہیے۔
تجربات کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ فوٹوگرافی کے لیے اچھے کیمرے میں محض لینز یا زیادہ پکسلز کا ہونا ضروری نہیں۔
آئی فون 15 پرو اور پکسل پرو 7 میں بڑے امیج سینسرز استعمال کیے گئے ہیں جن کے ذریعے فوٹوگرافی کے لیے مصنوعی ذہانت کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سام سنگ گیلکسی ایس 23 الٹرا بھی ہے جو ایک کیمرے سے زوم کے ساتھ بہترین اور صاف تصویر کھینچنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
تاہم آپ کے لیے یہ بھی جاننا ضروری ہے کہ ’مثالی‘ سمارٹ فون کیمرے ہی ہر ایک کے لیے ضروری نہیں ہوتے۔ آپ کو اپنی ضرورت اور استطاعت کو دیکھنا ہے اس کے بعد ہی فون کا انتخاب کیا جائے۔
ذیل میں فوٹوگرافی کے لیے بہترین مانے جانے والے تین سمارٹ فونز کے بارے میں معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔
آئی فون 15 پرو، آئی فون 15 پرومیکس
یہ درست ہے کہ نئے آئی فون کی باڈی ٹائیٹینیم سے بنائی گئی ہے جبکہ اس کا پروسیسر ’اے 17 پرو‘ کا ہے اس کا مین کیمرہ 48 میگا پکسل کا ہے جس میں 5 ایکس زوم کی سہولت بھی موجود ہے۔
میکس میں فوٹوگرافی کے مزید آپشن موجود ہیں جن کے ذریعے بہتر فوٹوگرافی یا ویڈیو گرافی کی جا سکتی ہے۔
گوگل پکسل 7 پرو سمارٹ فون کیمرہ
گوگل ’پکسل 7 پرو‘ غیرمعمولی سیٹ ہے اس کا نیا ڈیزائن بھی کافی خوبصورت ہے جہاں تک سافٹ ویئر کی بات ہے تو وہ بھی کافی معاون ہے جو سیٹ سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔
اگر اس فون کے کیمرے کی بات کی جائے تو یقینی طور پر یہ ایک غیرمعمولی سیٹ ہے۔ اس کے ذریعے مثالی فوٹو گرافی کی جا سکتی ہے اور شاندار شاٹس بنانے کے لیے بھی کافی معاون کیمرہ ہے۔
کیمرے کا آپٹیکل زوم لینز بھی 5 ایکس کا ہے جس سے صاف اور شاندار تصویر آتی ہے تاہم رات کے وقت اس کی تصویر آئی فون کے مقابلے میں بہتر نہیں ہوتی۔
اگر مجموعی طور پر دیکھا جائے تو فوٹوگرافی اور ویڈیوگرافی کے شوقین افراد کے لیے یہ ایک اچھا سیٹ ہے۔
سام سنگ گیلکسی ایس 23 الٹرا
اس فون کے کیمروں کے ریزولوشن 108 اور 200 میگا پکسلز ہے جس سے بہترین رنگوں والی تصویر کشی کی جا سکتی ہے۔
مذکورہ سیٹ کا لینز بھی بہترین ہے اس میں ایکس زوم کی صلاحیت ہے جبکہ اس میں آٹھویں جنریشن کے ’کوالکوم سنیپ ڈریگن‘ پروسیسر ہے جس نے اسے دیگر سے منفرد بنا دیا ہے۔
اس فون سیٹ کی قیمت 1200 ڈالر سے شروع ہوتی ہے تاہم یہ بڑی رقم ان کے لیے زیادہ نہیں جو بہترین کیمرے سے لیس موبائل سیٹ خریدنے کے شوقین ہیں۔