Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک جرمانے ادا کیے بغیر اقامے کی تجدید ممکن ہے؟ 

اقامہ تجدید کراتے وقت کارکن کے پاسپورٹ کا موثر ہونا ضروری ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے ادا کیے بغیر اقامے کی تجدید ممکن نہیں ہے۔‘
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ سے استفسا کیا گیا تھا کہ’ کیا ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے ادا کیے بغیر اقامے کی تجدید ہوسکتی ہے؟‘
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ ’یہ معلوم ہونا چاہیے کہ جرمانوں کی ادائیگی اور دیگر اعتراضات دور کیے بغیر اقامے کی تجدید نہیں ہو سکتی۔‘
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ’اقامے کی تجدید کی کچھ شرائط ہیں ان میں اقامے کی تجدید کی فیس کی ادائیگی، تاخیر کی صورت میں جرمانے کی ادائیگی، ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانوں کی ادائیگی شامل ہے۔‘
’محکمہ پاسپورٹ کے سسٹم میں کارکن کی تصویر اور فنگر پرنٹس کا ریکارڈ ہونا بھی ضروری ہے۔ اگر اقامے کی تجدید میں فیملی کے ایسے افراد شامل ہوں جن کی عمر 15 برس سے زیادہ ہو تو ان کی تصویر اور فنگر پرنٹ کا ریکارڈ بھی سسٹم میں ہونا لازمی ہے۔‘
اقامہ تجدید کراتے وقت کارکن کے پاسپورٹ کا موثر ہونا، سعودی عرب میں موجودگی بھی ضروری ہے۔
علاوہ ازیں ایسے کسی کارکن کے اقامے کی تجدید نہیں ہو سکتی جس کے خلاف ھروب کی رپورٹ درج ہو۔ 

شیئر: