Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامک ورلڈ ڈسٹرکٹ پروجیکٹ مدینہ، زائرین کے لیے مزید سہولتیں

یہ منصوبہ مسجد نبوی، حرمین ریلوے اور ایئرپورٹ سے براہ راست منسلک ہو گا (فوٹو: ایس پی اے)
اسلامک ورلڈ ڈسٹرکٹ پروجیکٹ مدینہ میں نالج اکنامک سٹی کے حصے کے طور پر نافذ کیے جانے والے بڑے انیشی ایٹوز میں سے ایک ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ حج اور عمرہ زائرین کے ساتھ مدینہ کے دورے کے دوران وزیٹرز کے مذہبی اور ثقافتی تجربات کو تقویت دینے کے لیے اعلیٰ معیار کی رہائشی اور مہمان نوازی کی خدمات پیش کرے گا۔
یہ منصوبہ مسجد نبوی، حرمین ہائی سپیڈ ریلوے اور مدینہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے براہ راست منسلک ہو گا۔
سعودی وژن 2030 کے دو اہم ستونوں میں سے ایک حجاج کے تجربے کے پروگرام اور معیار زندگی کے پروگرام کے تناظر میں یہ منصوبہ تقریباً نو لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس منصوبے کا پہلا مقصد حج اور عمرہ زائرین کے لیے رہائش کی زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا، مذہبی اور ثقافتی تجربات کو تقویت دیتے ہوئے اعلیٰ معیار کی خدمات پیش کرنا ہے۔
اس منصوبے کا دوسرا مقصد خاندانوں کے لیے لائیو ایونٹس، تھیٹرز، نمائشوں اور تہواروں کے ساتھ تفریح فراہم کرنا ہے۔
اس منصوبے کی تکمیل پر 18 ہزار ہوٹلوں کے کمرے شامل ہونے کی امید ہے جس میں ماحول دوست ذرائع آمدورفت ہوں گے۔
یہ گرین جگہوں، راستوں، اعلیٰ معیار کی عمارتوں کے ساتھ کھلے چوکوں اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے والی ماحول دوست تعلیمی اور صحت کی سہولتیں کا بھی فراہم کرے گا۔
اس منصوبے کا مقصد سرمایہ کاری کے شاندار مواقع کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے قومی معیشت کو سہارا دیتے ہوئے نوجوانوں اور خواتین کے لیے ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔
مدینہ کی اقتصادی اور روحانی اہمیت اس منصوبے کی کامیابی کے امکانات کو بڑھاتی ہے۔
یہ مقام اسلامی تہذیب کا پہلا دارالحکومت تھا اور ہر سال لاکھوں زائرین اور وزیٹرز کی منزل ہے۔

شیئر: