مدراس۔۔۔۔۔سیکڑوں طلبہ اور سرگرم سیاسی کارکنوں نے بدھ کو چنئی میں گائے کے گوشت کی فروخت پر پابندی کے خلاف مظاہرے کئے۔ یونیورسٹی کیمپس میں بیف فیسٹول میں شرکت کرنے پر مدراس کے ایک مسلمان اسکالر پر حملے کئے گئے۔طلبہ نے اس حملے کے خلاف 9طالب علموں پر الزام لگایا اور کہا کہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اسکالر آر سورج کی دائیں متاثر ہوئی ہے۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ اس نے بائیں بازوکی اسٹوڈینٹس فیڈریشن آف انڈیا کے کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان لوگوں نے پابندی توڑتے ہوئے گائے کا گوشت کھایا تھا جبکہ 9طلبہ کو اسکالر پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔