Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کے صحن میں سوڈانی عمرہ زائر خاتون کے ہاں ولادت 

ہلال احمر کا کہنا ہے’ زچہ و بچہ دونوں کو اجیاد جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب مسجد الحرام مکہ مکرمہ کے مغربی صحن میں عمرے پر آنے والی سوڈان کی ایک زائر خاتون کے ہاں ولادت ہوئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ہلال احمر کے ترجمان نے بیان میں کہا ’آپریشن روم کو اطلاع ملی تھی کہ ایک زائر خاتون التوحید ہوٹل کے برابر میں مغربی صحن میں شدید درد میں مبتلا ہے‘۔
’میڈیکل ٹیم فوری طور پر پہنچی تو پتہ چلا کہ زائر خاتون کے ہاں ولادت قریب ہے۔ امدادی ٹیم نے فوری طور پر مدد فراہم کی‘۔ 
ہلال احمر کا کہنا ہے’ زچہ و بچہ دونوں کو اجیاد جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دونوں کی صحت اب بہتر ہے‘۔

شیئر: