Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ٹرانسپورٹ کی بس میں غیر ملکی خاتون کے ہاں ولادت

 ایمبولینس کے پہنچتے ہی ماں اور بیٹی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی دبئی سے عجمان جانے والی بس میں ایک غیرملکی خاتون نے ایک بچی کو جنم دیا ہے
الامارات الیوم کے مطابق بس ڈرائیور نے ڈبل ڈیکر بس کی بالائی منزل سے چیخ وپکار کی آواز سنتے ہی  گاڑی روک دی پتہ چلا کہ ایک خاتون زچگی کے درد میں مبتلا ہے۔ 
ڈرائیور نے فوری طور پر اسے بس کے عقبی حصے میں منتقل کرایا۔ 
اس دوران  ڈرائیور نے 2007  سے دبئی روڈ اتھارٹی میں بس ڈرائیور کے طور پر کام کررہا ہے ایمبولینس طلب کی۔  
خاتون کا تعلق گھانا سے تھا وہ عربی نہیں جانتی تھی۔ مصری ڈرائیور نے ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں ٹرانسلیٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔  
ایمبولینس کے پہنچنے سے قبل خاتون نے ایک بچی کو جنم دیا۔ ایمبولینس کے پہنچتے ہی دونوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 
دبئی اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ڈرائیور نے جو کچھ کیا وہ اس پر شکریہ اور تحسین کا مستحق ہے۔ اس نے ذہانت، فراست کے ساتھ  تیزرفتاری سے کام لیا اور مسافر خاتون کی صحت و سلامتی و پرائیویسی کا پورا خیال رکھا۔ 
دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مصری ڈرائیور مصطفی کے انسانیت نواز رویے کی ستائش کی ہے۔
بچی کے والد تھامس مویا کا کہنا ہے کہ ’وہ بچی کی ولادت پر  خوش ہے اس کا نام جلادیس رکھا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’دبئی اتھارٹی کا شکر گزار ہوں کہ جس نے نازک وقت میں میری اہلیہ کو بھرپور تعاون دیا۔ ہسپتال کا بھی شکر گزار ہوں جس نے  صحت خدمات فراہم کیں اور برتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کو آسان بنایا‘۔

شیئر: