Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل سستا

اسلام آباد...وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 20 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 60 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک روپے 20 پیسے فی لٹر کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 72 روپے 80 پیسے فی لٹر ہو گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 60 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی نرخ برقرار رکھے گئے ہیں۔ نئی قیمتوں کا اطلاق بدھ کی رات 12 بجے سے ہو گا۔

 

شیئر: