سعودی عرب میں جنگلی حیاتیات کی افزائش کے قومی مرکز نے ایک خصوصی سینٹر کو مملکت میں بسٹرڈ برڈ (الحباری) کی افزائش کا پرمٹ جاری کیا ہے۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پرمٹ کا دورانیہ ایک سال ہے۔ اس میں توسیع ہوسکتی ہے۔
جنگلی حیاتیات کی افزائش کے قومی مرکز نے بسٹرڈ برڈ کی افزائش کی ضرورت کے پیش نظر پرمٹ جاری کیا ہے۔ یہ پرندہ معدوم ہوتا جارہا ہے۔
قومی مرکز کی خواہش ہے کہ پرائیویٹ ادارے بھی ایسے جانوروں اور پرندوں کی افزائش میں اپنا کردار ادا کریں جن کی نسل کو معدوم ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔
جنگلی حیاتیات کے قومی مرکز کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے آئندہ مرحلے میں اس قسم کے مزید پرمٹ جاری ہوں گے۔