Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فالکن کلب کے میلے میں تین باز دو لاکھ 66 ہزار میں فروخت

’میلہ گزشتہ 20 دن سے جاری ہے جس میں اب تک 30 لاکھ سے زیادہ کا کاروبار ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں فالکن کلب کے تحت منعقد میلے میں گزشتہ رات تین باز دولاکھ 66 ہزار میں فروخت ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فالکن کلب کا میلہ 15 نومبر تک جاری رہے گا۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’پہلا باز ایک لاکھ 37 ہزارمیں فروخت ہوا ہے جبکہ اس پر بولی کا آغاز 50 ہزار سے ہوا تھا‘۔
’دوسرے باز پر بولی لگی اور اسے 75 ہزار ریال میں فروخت کردیا گیا ہے اور تیسرا باز 54 ہزار ریال میں فروخت ہوا ہے‘۔
واضح رہے کہ ریاض میں فالکن کلب کے تحت میلہ گزشتہ 20 دن سے جاری ہے جس میں اب تک 30 لاکھ سے زیادہ کا کاروبار ہوا ہے۔
 
 

شیئر: