Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دارہ کا جزیرہ نماعرب کے علمی جریدے کا انگریزی ڈیجیٹل ایڈیشن جاری

شمارے میں زراعت، تجارت، فن تعمیر اور ثقافتی علوم سے متعلق مضامین ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن فار ریسرچ اینڈ آرکائیوز (دارہ) نے ڈچ پبلشنگ ہاؤس (بریل) کے تعاون سے اپنے انگریزی زبان کے پہلے علمی جریدے کا ڈیجیٹل ایڈیشن جاری کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جریدے کے پہلے شمارے ’دارہ جرنل آف عربین پینسولا سٹڈیز‘ میں زراعت، تجارت، فن تعمیر، ورثہ اور ثقافتی علوم سے متعلق مضامین شامل ہیں اور یہ بلاقیمت ہے۔

یہ علمی و تحقیقی جریدہ انگلش جاننے والوں کو جزیرہ نما عرب کے بارے میں تاریخ، آثار قدیمہ، زبانیں، بولیاں، ادب، جغرافیہ، بشریات، سماجیات، ورثے اور ثقافتی علوم کے شعبوں میں تحقیقی رپورٹس فراہم کرے گا۔
دارہ  کی جانب سے جاری پریس بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس نئے تحقیقی جریدے کا ڈیجیٹل ایڈیشن ایک انتہائی مستحکم ادارتی بورڈ کی نگرانی میں تیار کیا گیا ہے۔
ادارتی بورڈ  میں سعودی اور غیر سعودی ماہرین شامل ہیں جن میں ایڈیٹر انچیف کے طور پر کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن کے ریسرچر رچرڈ ٹی مورٹیل بھی شامل تھے۔

ادارتی بورڈ کے دیگر ماہرین میں کنگ سعود یونیورسٹی کے محمد بن عبداللہ الفریح، کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن کے فہد بن عبداللہ السمری، آکسفورڈ یونیورسٹی کے یوجین روگن،  ایتھنز میں نیشنل ہیلینک ریسرچ فاؤنڈیشن کی ماریا لیونٹسینی،  بیلجئیم کی  کے یو لیوین یونیورسٹی کے عمر ریاض اور  مکہ مکرمہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کے معراج بن نواب مرزا  شامل ہیں۔

 

شیئر: