Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسمارٹ فون استعمال کرنیوالوں کو انگوٹھے کی تکلیف

نیویارک...... کہتے ہیں کہ ٹےکنالوجی جتنی بھی اچھی ہو اس کا کوئی نہ کوئی منفی پہلو ضرور ہوتا ہے اور ایسا ہی کچھ ان دنوں امریکہ میں دےکھنے میں آرہا ہے جہاں اسمارٹ فون استعمال کرنے والے بیشتر افراد کے انگوٹھے میں تکلیف کی شکایات عام ہوتی جا رہی ہیں ۔ کبھی ان میں خارش ہوتی ہے اور کبھی درد۔ مسلسل انگوٹھے کے استعمال سے انگوٹھے کے گرد کی جلد بھی خراب ہونے لگتی ہے اور خارش کی شکایت پیدا ہو جاتی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ سلسلہ جلد نہ روکا گیا تو اس شکایت سے دوچار افراد جلد ہی جوڑوں کے درد میں مبتلا ہو جائیں گے جو گٹھیا کی ایک شکل ہے۔انگوٹھے کے زےادہ استعمال سے دوسری انگلیوں کی شریانیں بھی متاثرہوتی ہیں جن کے نتائج اچھے نہیں نکلتے ۔ بیماری مستقل ہو کر رہ جاتی ہے اور پھر علاج نہیں ہوپاتا ۔ 

شیئر: