سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’اجازت نامہ لیے بغیر گاڑی کے بنیادی فیچرز میں ردوبدل ٹریفک خلاف ورزی ہے‘۔
عاجل ویب کے مطابق محکمہ ٹریفک نے خبردار کیا کہ’ گاڑی کی بنیادی شناخت تبدیل نہ کی جائے۔ اس کےلیے محکمے سے باقاعدہ تحریری اجازت حاصل کرنا ضروری ہے‘۔
محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا کہ ’اجازت نامہ لیے بغیر گاڑی کے فیچرزمیں تبدیلی ٹریفک خلاف ورزی ہے۔ اس پر ایک ہزار سے دو ہزار ریال تک کا جرمانہ ہے‘۔