Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رایل کمیشن نےالعلا ایف ایم ریڈیو کا اجرا کردیا

’العلا ایف ایم کا مقصد علاقے کی تاریخ، تہذیب اور ثقافت کے علاوہ معیاری تفریح میں اہم اضافہ کرے‘ ( فوٹو: سبق)
العلا رایل کمیشن نے العلا ایف ایم ریڈیو کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق العلا کے مرایا ہال میں کمیشن کے اعلی عہدیداران کے علاوہ میڈیا سے وابستہ متعدد اہم شخصیات کی موجودگی میں العلا ایف ایم کے اجرا کی تقریب منعقد کی گئی ہے۔
کمیشن کے عہدیداران نے کہا ہے کہ ’العلا ایف ایم کا مقصد علاقے کی تاریخ، تہذیب اور ثقافت کے علاوہ معیاری تفریح میں اہم اضافہ کرے‘۔
’العلا ایف ایم کو اس وقت العلا کے علاوہ ریاض اور جدہ میں سنا جاسکتا ہے تاہم بہت جلد یہ سعودی عرب کے تمام شہروں سے سنا جاسکتا ہے‘۔
’العلا ایف ایم ایک طرح العلا کی آواز کے علاوہ کمیشن کا میڈیا ہے جس کے ذریعہ جزیرہ عرب کے شمال  کی اہمیت کو واضح کیا جائے گا‘۔

شیئر: