Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسلادھار بارش کے باعث الہدا روڈ وقتی طور پر بند

’موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائڈنگ، شدید دھند اور پھسلن کا خطرہ ہے‘ ( فوٹو: سبق)
روڈ سیکیورٹی فورس نے طائف کی الہدا روڈ کو ٹریفک کے لیے وقتی طور پر بند کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث مسافروں کی سلامتی کے لیے روڈ بند کردی گئی ہے۔
روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائڈنگ، شدید دھند اور پھسلن کا خطرہ ہے‘۔
واضح رہے کہ طائف میں کل رات اور آج صبح سے موسلادھار بارش جاری ہے جس کے باعث بلند علاقوں میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج جمعرات کو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، جازان، عسیر، باحہ، حائل اور قصیم میں بارش کا قوی امکان ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’آج جمعرات کو ینبع ملک کا گرم ترین علاقہ سمجھا جائے گا جہاں درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ ہے جبکہ السودہ سرد ترین علاقہ ہے جہاں 9 ڈگری ہے‘۔

شیئر: