Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر آئی ٹی سے سعودی سفیر کی ملاقات، آئی ٹی سیکٹر میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیر آئی ٹی نے درخواست کی کہ ویزا کے حصول میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کو مزید آسانیاں اور مکمل سپورٹ مہیا کی جائے گی۔
پاکستان کے نگراں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف سے جمعرات کو پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔
وزارت آئی ٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے متعلق معاملات پر گفتگو ہوئی۔
فریقین نے دونوں ممالک کے مابین آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
 ملاقات میں ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ آئی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔
’پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے لیے سعودی عرب ایک پرکشش مارکیٹ ہے۔ پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں سعودی عرب میں اپنے کاروبار کو وسعت دینا چاہتی ہیں۔ چاہتے ہیں کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی سعودی عرب میں با آسانی آمدورفت ہو۔‘
بیان کے مطابق سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ آئی و ٹیلی کام سیکٹر کے میدان میں مکمل تعاون کرے گا۔
’ویزا کے حصول میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کو مزید آسانیاں اور مکمل سپورٹ مہیا کی جائے گی۔‘
وزیر آئی ٹی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے لیے سفر اور ویزا کے حصول میں آسانی پیدا کرے۔ ’پاکستان کے آئی ٹی و ٹیلی کام پروفیشنلز میں بڑا پوٹینشل ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگار ہے اس لیے سعودی ٹیک کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔‘

شیئر: