انڈیا میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی تو ابھی تک متاثر کن نہیں رہی ہے، تاہم گرین شرٹس اس میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والی ٹیم بن گئے ہیں۔
پاکستان ٹیم نے اب تک ورلڈ کپ میں سات میچ کھیلے ہیں جس میں اسے چار میں شکست اور تین میں فتح حاصل ہوئی جس کے بعد گرین ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
ورلڈ کپ میں پاکستان کے بیٹرز اور بولرز کی کارکردگی تو تسلی بخش نہیں رہی لیکن فیلڈنگ میں پاکستانی ٹیم سب سے اوپر ہے۔
پاکستانی فیلڈرز نے ورلڈ کپ میں 37 کیچ پکڑے اور صرف 6 کیچ گرائے ہیں جس کے بعد گرین شرٹس کی کیچ کرنے کی شرح (کیچ ایفیشینسی) 86 فیصد ہے۔
مزید پڑھیں
-
ورلڈ کپ: 180 کے ہدف کے جواب میں افغانستان کی بیٹنگ، تین آؤٹNode ID: 808876
پاکستان کے بعد ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والی ٹیم نیدرلینڈز ہے جس نے 33 کیچ پکڑے اور 6 گرائے ہیں جس کے بعد ڈَچ ٹیم کی کیچ کرنے کی شرح 85 فیصد ہے۔
زیادہ کیچ کرنے کی فہرست میں تیسرا نمبر انڈین ٹیم ہے جس نے 25 کیچ پکڑے ہیں اور 6 کیچ گرائے ہیں جس کے بعد ٹیم انڈیا کی کیچ کرنے کی شرح 81 فیصد ہے۔
اس فہرست میں چوتھا نمبر دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کا ہے جس نے ٹورنامنٹ میں اب تک 26 کیچ پکڑے ہیں اور صرف 6 کیچ چھوڑے ہیں جس کے بعد انگلش کی ٹیم کیچ کرنے کی شرح 81 فیصد ہے۔
اس کے علاوہ جنوبی افریقہ نے اس ٹورنامنٹ میں 51 کیچ پکڑے ہیں لیکن پروٹیئز نے 12 کیچ بھی گرائے ہیں جس کے بعد اُن کے کیچ کرنے کی شرح 81 فیصد ہے۔
اسی طرح بنگلہ دیش 28 کیچ کرنے اور 8 کیچ گرانے کے بعد 76 فیصد شرح کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔
Pakistan at the top in catch efficiency in World Cup 2023. pic.twitter.com/d6bKICYsWL
— Johns. (@CricCrazyJohns) November 2, 2023