انڈیا میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 32 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 190 رنز کے مارجن سے شکست دے دی ہے۔
بدھ کو پونے میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 357 رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 35.3 اوورز میں 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کی اس شکست کے بعد جہاں جنوبی افریقہ کی سیمی فائنل میں رسائی مزید آسان ہوگئی ہے وہیں پاکستان ٹیم کے بھی سیمی فائنل میں جانے کے امکانات مزید روشن ہوگئے ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال
اگر ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر نگاہ ڈالی جائے تو جنوبی افریقہ 12 پوائںٹس کے ساتھ پہلے، انڈیا 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، نیوزی لینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، پاکستان 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، افغانستان 6 پوائنٹس کے چھٹے، سری لنکا 4 پوائٹنس کے ساتھ ساتویں، نیدرلینڈز 4 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں جبکہ بنگلہ دیش اور انگلینڈ دو دو پوائنٹس کے ساتھ نویں اور دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’معجزے ہو سکتے ہیں، پاکستان اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے‘Node ID: 806781
یہاں اگر نیوزی لینڈ کے نیٹ رن ریٹ کو دیکھا جائے تو اس شکست کے بعد کیویز کا نیٹ رن ریٹ مثبت 0.484 ہوگیا ہے جبکہ پاکستان کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.024 ہے۔
پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات
نیوزی لینڈ کی پونے میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہار کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات مزید روشن ہوگئے ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میگا ایونٹ میں دو دو میچ باقی ہیں جبکہ دونوں ٹیموں کا اگلا میچ ایک دوسرے سے 4 نومبر کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے کے لیے ہر صورت اپنے باقی دونوں میچ جیتنے ہوں گے اور پاکستانی مداحوں کو نیوزی لینڈ کے سری لنکا کے خلاف آخری میچ میں سری لنکا کی فتح کی دعا کرنا ہوگی تاہم اگر نیوزی لینڈ اپنے باقی دو میچوں میں سے ایک میچ جیتتا ہے اور پاکستان دونوں میچ جیتتا ہے تو دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل میں جانے کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔
یہاں واضح رہے پاکستان نے میگا ایونٹ کے گروپ مرحلے میں اپنا آخری میچ انگلینڈ کے خلاف کولکتہ میں کھیلنا ہے۔
South Africa tighten their grip on a semi-final spot and go top of the table
New Zealand’s NRR takes a big hit - they slide below Australia into fourth #NZvSA #CWC23 pic.twitter.com/YP9zSKdQBX
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 1, 2023