Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور بحرین ڈیٹا ڈیولپمنٹ میں مضبوط تعاون کے خواہاں

دونوں ممالک کےحکام نے منامہ میں عالمی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی۔(فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب اور بحرین اہم انڈیکیٹرز کا حساب لگانے کے لیے طریقہ کار اور تکنیکوں کی ترقی میں اپنے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے بات چیت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق دونوں ممالک کے اعلیٰ عہدے داروں نے منامہ میں 9 ویں بین الاقوامی کانفرنس برائے شماریاتی ڈیٹا اور میٹا ڈیٹا ایکسچینج کے موقع پر ملاقات کی۔
اس ملاقات کا مقصد اقتصادی ترقی کو آسان بنانا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنا تھا۔
جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے صدر فہد بن عبداللہ الدوسری نے عالمی کانفرنس کے دوران بحرین کی انفارمیشن اینڈ ای گورنمنٹ اتھارٹی کے سی ای او محمد بن علی القاعد سے ملاقات کی۔
بحرین کی انفارمیشن اینڈ ای گورنمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام اس اجتماع نے بین الاقوامی ڈیٹا کمیونٹی کو  تازہ ترین اور آنے والی پیش رفت کے بارے میں بصیرت اور اپ ڈیٹس کا تبادلہ کرنے کے لیے اکٹھا کیا۔
فہد بن عبداللہ الدوسری نے مشرق وسطیٰ میں اس تقریب کے افتتاح میں بحرین کی انفارمیشن اینڈ ای گورنمنٹ اتھارٹی کے اہم کردار پر زور دیا۔
جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے صدر فہد بن عبداللہ الدوسری اور بحرین کی انفارمیشن اینڈ ای گورنمنٹ اتھارٹی کے سی ای او محمد بن علی القاعد نے شعبے کے اندر تعاون کو مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے معاملات میں تعاون بڑھانے کے مواقع کی نشاندہی کرنے کے لیے حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ایونٹ 2023  اقوام متحدہ کے اکنامک اور سوشل کمیشن برائے مغربی ایشیا اور بینک آف اٹلی کے تعاون سے منعقد کیا گیا جس میں قومی، علاقائی اور بین الاقوامی ایجنسیوں، تعلیمی اداروں اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے سرکاری اعداد و شمار مرتب کرنے والے صارفین نے شرکت کی۔
پروگرام 2023 کا مرکزی موضوع ’ڈیٹا کمیونٹیز کو بااختیار بنانا‘ تھا جس میں اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی تھی کہ کس طرح ایس ڈی ایم ایکس ٹولز اور ٹیکنالوجیز کے ذریعے تعاون کو بڑھانے اور علم کے اشتراک کو آسان بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

شیئر: