Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنگلات میں آگ نہ جلائیں، سیاحوں کو ہدایت

’جنگلات میں بعض مقامات پر آگ جلانے کے لیے مخصوص جگہ بنی ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سپیشل سیکیورٹی فورس برائے تحفظ ماحولیات نے سیر و سیاحت کے لیے جنگلات اور زرعی مقامات آنے والوں کو ہدایت  کی ہے کہ وہ آگ نہ جلائیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فورس نے کہا ہے کہ ’جنگلات میں بعض مقامات پر آگ جلانے کے لیے مخصوص جگہ بنی ہوئی ہے‘۔
’اسی طرح جگہ آگ جلائیں اور کام ختم ہونے بعد آگ بجھانے کو بھی یقینی بنائیں‘۔
سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’البتہ اگر آگ جلانے کے لیے اگر کہیں خصوصی جگہ نہ ہو وہاں آگ جلانا قطعی طور پر منع ہے‘۔
’جنگلات میں آگ جلانا جرم ہے جس پر سزا بھی ہوسکتی ہے اور جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے‘۔
 

شیئر: