Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیبل چوری کرنے والے 5 افراد گرفتار

’زیر تعمیر منصوبوں سے ہیوی مشینیں اور تعمیری آلات بھی چوری کرنے میں ملوث تھے‘ ( فوٹو: سبق)
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ مالی جرائم میں ملوث 5 شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ افراد زیر تعمیر عمارتوں اور منصوبوں سے کیبل چوری کرکے مارکیٹ میں فروخت کیا کرتے تھے۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’مذکورہ گروہ زیر تعمیر منصوبوں سے ہیوی مشینیں اور تعمیری آلات بھی چوری کرنے میں ملوث تھے‘۔
’مذکورہ گروہ نے آباد علاقوں سے دور ویران مقامات میں چوری شدہ اشیا چھپانے کے لیے ٹھکانے بنا رکھے تھے‘۔
’تفتیش مکمل ہونے کے بعد گرفتار شدگان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا‘۔

شیئر: