Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آصف زرداری کا نواز شریف سے رابطہ ان کی وطن واپسی پر ہوا تھا، خبر پرانی ہے: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا ’مجھے امید ہے کہ اس بار پاکستان کا وزیراعظم لاہور سے نہیں ہو گا‘ (فوٹو: سکرین گریب)
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آصف زرادری کا نواز شریف سے ان کی واپسی کے بعد ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس کی خبر آج آئی ہے۔ یہ خبر پرانی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے پیر کی شام کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مخالفین اکٹھے ہو کر بھی پیپلز پارٹی کو ہرا نہیں سکتے۔ آٹھ فروری کو جیت تیر کے نشان کی ہو گی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’پیپلز پارٹی ہمیشہ سے الیکشن کے لیے تیار تھی۔ ہم الیکشن سے نہیں بھاگ رہے۔ کل ہماری حکومت نہیں تھی ، پھر بھی ہم نے الیکشن جیتے۔‘
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’صدر عارف علوی کو آئین یہ حق دیتا ہے کہ جب تک نئی اسمبلیاں نہ بنیں اور نیا الیکٹورل کالج نہ بنے ، وہ اس عہدے پر رہ سکتے ہیں۔‘
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ’ان لوگوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا جنہوں نے جناح ہاؤس اور فوجی تنصبیات پر حملہ کیا۔ لیکن جو لوگ ان حملوں یا ان کی سازش میں ملوث نہیں تھے۔ انہیں تو سزا نہیں ملنی چاہیے۔‘
اس سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے تو سندھ میں یہ منصوبے کیوں بند ہیں۔ یہ سوال الیکشن کمیشن سے پوچھنا چاہیے۔ ایسے منصوبوں سے نوجوانوں کو روزگار ملتا ہے۔‘
’پاکستان پیپلز پارٹی الیکشن میں کہیں اور کی بجائے صرف عوام کی طرف دیکھتی ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس بار پاکستان کا وزیراعظم لاہور سے نہیں ہو گا۔‘

شیئر: