Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ اسلامی یونیورسٹی میں غیرملکی طلبہ کے لیے عربی کورس  

عربی زبان کا پروگرام میں 130 لیکچرز ہیں جو 105 گھنٹے پرمشتمل ہے(فوٹو، ایکس )
مدینہ منورہ اسلامی یونیورسٹی نے بیرون مملکت سے سکالر شپ پر آنے والے غیرملکی طلبہ کو عربی زبان کا سپیشل کورس کرانے  کے لیے  ’مساند‘ پروگرام متعارف کرادیا۔ 
المدینہ اخبار کے مطابق اس پروگرام کا مقصد طلبہ میں عربی زبان کا معیار بہتر بنانا اور انہیں عربی کے ذریعے تعلیم کے ماحول سے مانوس کرنا ہے۔ 
مدینہ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ایسے غیرملکی طلبہ جو سکالر شپ پر ہمارے یہاں آتے ہیں اور وہ عربی زبان پر عبور نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم میں مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں انہیں اس  مشکل سے نکالنے کے لیے عربی سکھانے والا سپیشل پروگرام مساند متعارف کرایا گیا ہے۔
عربی کا یہ کورس غیر عربوں کو عربی سکھانے والے ممتاز ماہرین کی مدد سے  کرایا جائے گا۔ 
مدینہ یونیورسٹی انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ مساند پروگرام سے دو ہزار سے زیادہ طلبہ کو فائدہ ہوگا۔
عربی پروگرام  105  گھنٹے پرمشتمل ہے جو ریکارڈ شدہ کورسز کی شکل میں پیش کیاجائے گا پروگرام میں 130 لیکچرز رکھے گئے ہیں۔  
یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کی خاصیت یہ ہے کہ اس کے ذریعے  عربی پڑھنے، لکھنے، سننے اور بولنے کی مہارت پر زور دیا جاتا ہے۔ 

شیئر: