منی لانڈرنگ میں ضبط شدہ رقم کہاں خرچ ہو گی؟
بدعنوانی کے جرم میں ضبط کی جانے والی رقم کاروبار میں لگائی جائے گی (فوٹو، ایکس)
نابالغوں اور ان جیسے افراد کے سرمائے کے ذمہ دار سرکاری ادارے نے منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے جرائم میں ضبط شدہ رقم کاروبار میں لگانے کا منصوبہ پیش کر دیا۔
عکاظ اخبار کے مطابق منصوبے کا مقصد مفاد عامہ کی خاطر دولت کا تحفظ ہے اس سے سعودی عرب میں اقتصادی و سماجی ترقی میں مدد ملے گی۔
اس منصوبے کے تحت منجمد اور ضبط شدہ اثاثوں کو وصول کرنے والے ادارے کے ساتھ ربط و ضبط پیدا کیا جائے گا۔
منجمد اور ضبط شدہ اثاثوں کے کاروبار سے متعلق کارروائی میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
مذکورہ ادارہ مبینہ اثاثوں کے کاروبار کی نگرانی کرے گا۔ اس حوالے سے ضروری قواعد و ضوابط اور سکیمیں مرتب کی جائیں گی۔
مذکورہ ادارہ مبینہ اثاثوں کو کاروبار میں لگانے کے لیے کسی سرکاری ادارے کے عہدیدار کے ساتھ معاہدہ کرے گا۔ کمپنیاں بھی اس مقصد سے قائم کر سکتا ہے۔