Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میونسپلٹی کا غیرمنظم عمارتوں کے خلاف آپریشن

غیرمنظم عمارتوں کی وجہ سے علاقے کی خوبصورتی متاثرہوتی ہے(فوٹو، ایکس)
جدہ میونسپلٹی نے ابرق الرغامہ کے علاقے میں بیس ہزار مربع میٹر پر تعمیرشدہ غیر منظم عمارتوں اورمکانوں کو منہدم کردیا ۔ 
اخبار 24 کے مطابق ابرق الرغامہ بلدیہ ریجن کے چیئرمین خلیل الزہرانی نے بتایا کہ یہاں الواحہ محلے میں  فیلڈ ٹیموں نے مشترکہ آپریشن کیا۔ 
الواحہ محلے میں غیر آباد اور مخدوش عمارتیں تھیں جنہیں مشترکہ آپریشن کے ذریعے منہدم کیا گیا۔ 
الزہرانی نے توجہ دلائی کہ لاوارث عمارتیں الواحہ محلے کا منظر بدنما کیے ہوئے تھیں متعلقہ اداروں کے تعاون سے مشترکہ آپریشن کیا گیا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ آئندہ بھی اس قسم کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھی جائے گی اور علاقے کے منظر کو خوبصورت بنانے کے لیے  لاوارث اور مخدوش عمارتیں منہدم کرادی جائیں گی۔

شیئر: