Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فٹبال ٹیم کا پاکستان اور اردن سے میچ سے قبل ٹریننگ سیشن

الفتح کلب کے تحت ہونے والی ٹریننگ کی نگرانی ٹیم کے ہیڈ کوچ روبرٹو مکینی نے کی(فوٹو:ایس پی اے)
سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی ان دنوں پریکٹس میں مصروف ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی ٹیم نے اتوار الأحصا میں ٹریننگ کی۔ انہیں فیفا ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ ٹو میچز میں پاکستان اور اردن کی ٹیموں کا سامنا کرنا ہے۔
طبی عملے کی جانب سے ایمن یحییٰ کو اَن فٹ قرار دینے جانے کے بعد خالد الغانم کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
سلیم الدوسری تھراپی پروگرام میں مصروف ہونے کی وجہ سے اس ٹریننگ سیشن میں شامل نہیں ہو سکے۔
سعودی ٹیم کا منگل کو اردن جبکہ اس کے اگلے روز جمعرات کو پاکستان کے ساتھ مقابلہ ہو گا۔
گرین فالکنز 2026 میں شمالی امریکہ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہے۔
اتوار کی شام الفتح کلب کے تحت ہونے والی ٹریننگ کی نگرانی ٹیم کے ہیڈ کوچ روبرٹو مکینی نے کی۔

شیئر: