Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردنی پارلیمنٹ کی اسرائیل کے ساتھ معاہدوں پرنظرثانی 

قانونی کمیٹی کو ضروری سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے(فوٹو، ایکس )
اردنی پارلیمنٹ کی جانب سے غزہ کی صورتحال کے حوالے سے اسرائیل کے ساتھ کیے گئے معاہدوں پرنظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارلیمنٹ نے اس ضمن میں قانونی کمیٹی کو نظرثانی اورضروری سفارشات مرتب کرکے حکومت کو پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اردنی پارلیمنٹ کے سپیکر احمد الصفدی نے پیر کو پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران قانونی کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ غزہ میں نسل کشی اور جنگی جرائم پر اسرائیلی حکام کے احتساب کے لیے ضروری کارروائی کی جائے۔ 
سپیکر نے قانونی کمیٹی سے کہا ہے کہ وہ سرکاری چینلز کے ذریعے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے سامنے شکایت درج کرانے کا فریم ورک تیار کرے۔
قانونی کمیٹی کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ مسلم اور عرب ممالک کے پارلیمانی اداروں کو مذکورہ اقدام سے تحریری طور پر مطلع کرے۔ 

شیئر: