جزیرہ فرسان کے ساحل پر آٹھ میٹر لمبی مردہ وہیل نمودار
مردہ وہیل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے (فوٹو سبق)
جازان ریجن میں جزیرہ فرسان کے ساحل سے ملنے والی آٹھ میٹر لمبی مردہ وہیل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سمندری لہروں نے مردہ وہیل جزیرہ فرسان میں ماہی گیروں کی کشتیوں کے ٹھکانے کے قریب پہنچا دی۔
متعلقہ حکام نے مردہ وہیل کے حوالے سے ضروری کارروائی مکمل کر لی۔
واضح رہے کہ عام طور پر دیوہیکل مچھلیاں بڑے جہازوں سے ٹکرانے یا شدید درجہ حرارت یا دیگر قدرتی اسباب سے متاثر ہو کر مرجاتی ہیں اور لہریں انہیں گہرے سمندر سے ساحل تک پہنچا دیتی ہیں۔