غزہ متاثرین کے لیے ساتواں سعودی امدادی طیارہ
امدادی سامان ٹرالرز کے ذریعے العریش سے غزہ روانہ کیا جائے گا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب سے ساتواں طیارہ غزہ کے متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر بدھ کو مصر کے العریش ایئرپورٹ پہنچ گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق طیارے پر اشیائے خورونوش کے علاوہ دیگر امدادی سامان موجود ہے۔
سعودی عرب سے جانے والی امدادی اشیا مصر کے العریش ہوائی اڈے پروصول کرنے کے بعد انہیں مخصوص ٹرالرز کے ذریعے غزہ بھیجا جائے گا جہاں امدادی سامان متاثرین میں تقسیم ہوگا۔
ہوائی جہاز کے ذریعے امدادی سامان کی ترسیل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے غزہ میں فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے عوامی عطیات مہم کا حصہ ہے۔