اسٹاکہوم.... سویڈن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ماں کے دودھ میں موجود 'ہیملٹ' نامی مادہ کینسر کے خلیات کو غیر موثر بنا دیتا ہے۔ اسٹاک ہوم یونیورسٹی کی قوت مدافعت کی ماہر پروفیسر کیتھرینہ سوانبرگ نے کہا ہے کہ یہ دریافت انہوں نے اینٹی بائیوٹک پر تحقیق کے دوران کی جس سے پتہ چلتا ہے کہ ماں کے دودھ میں موجود ہیملٹ مادہ کینسر زدہ بچے کے جسم میں داخل ہونے کے بعد ٹیومر کے خاتمے میں اثرات دکھاتا ہے۔سوانبرگ نے کہا کہ ہیملٹ کے اثرات نہایت سحر انگیز ہیں اور ماں کے دودھ میں شامل' الفالیکٹل بومین' نامی پروٹین حلق میں پہنچنے پر کینسرکے خلاف جدوجہد کرنے والے ایجنٹ کی شکل اختیار کر جاتا ہے۔