تبوک ریجن میں متعدد غیر ملکی گداگر گرفتار
جمعرات 16 نومبر 2023 19:38
گرفتار گداگروں کا تعلق پاکستان سے بتایا جاتا ہے(فوٹو، ایکس )
محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ تبوک ریجن میں محکمہ انسداد گداگری کی مہم جاری ہے اس ضمن میں مختلف علاقوں سے متعدد گداگروں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق امن عامہ کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ پرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریجن کی جامع مسجد میں ایک غیرملکی کو نمازیوں سے بھیک مانگنے پر حراست میں لیا گیا۔
ابتدائی تفتیشی کارروائی یہ بات سامنے آئی کہ گداگر کا تعلق پاکستان سے ہے ۔
گداگر سے مزید تفیش سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ایک صفائی کمپنی کے دو کارکن بھی اسی طرح بھیک مانگتے رہتے ہیں اور ان کا تعلق بھی پاکستان سے ثابت ہوا۔