مدینہ میں ادارہ انسداد گداگری نے متعدد غیر ملکی گداگروں کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان پاکستانی اور انڈین ہیں‘۔
مزید پڑھیں
-
فلپائن میں سعودی شہری مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک، اہلیہ زخمیNode ID: 802901
ادارے نے کہاہے کہ ’شہر کی معروف شاہراہ پر ایک شخص کو دیکھا گیا تو سگنل پر گداگری کر رہا تھا‘۔
’اسے گرفتار کرکے تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ وہ عمرہ ویزے پر آیا ہوا ہے‘۔
’ایک اور شخص کو پبلک مقامات پر گداگری کرتے ہوئے پکڑا ہے جو ملک میں وزٹ ویزے پر آیا ہوا تھا‘۔
’دو افراد کو مسجد نبوی کے بیرونی صحنوں میں زائرین سے بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کیا ہے‘۔
| ضبط عدد من المتسولين بمنطقة المدينة المنورة .
#لاتعطيهم
#معاً_نكافح_التسول pic.twitter.com/xPjM5fY6a1— الأمن العام (@security_gov) October 11, 2023