سعودی ٹیم ایشیا کی بہترین ٹیم ہے، پاکستانی فٹبال کوچ
تاجکستان کے ساتھ میچ میں بہترکارکردگی دکھائیں گے، پاکستانی کوچ(فوٹو، ایکس )
پاکستانی فٹبال ٹیم کے کوچ ’اسٹیفن کانسٹینٹائن‘ کا کہنا ’ہمیں ایک مضبوط ایشیائی ٹیم کا سامنا تھا ، سعودی فٹبال ٹیم نے مثالی پیشرفت کی ہے‘۔
عاجل نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی فٹ بال ٹیم کے کوچ اسٹیفن نے مزید کہا کہ ہمارا مقابلہ ایک ایشیا کی ایک مضبوط ترین ٹیم کے ساتھ تھا جس نے فٹبال کے میدان میں غیرمعمولی ترقی کی ہے۔
کوچ کا مزید کہنا تھا کہ ’اس حقیقت سے واقف تھے کہ ہمارے لیے یہ میچ کافی مشکل ہوگا تاہم اس حوالے سے بھرپورکوشش کی ۔ ابھی یہ سفر جاری ہے ، ہم تاجکستان کے خلاف اگلے میچ میں بہترین پرفارمنس دینے کی بھرپورکوشش کریں گے‘۔
واضح رہے جمعرات کو الاحسا شہر کے الفتح اسٹیڈیم میں فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائرز راؤنڈ 2 کے میچ میں سعودی عرب نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیے دی تھی۔
پاکستان سے پہلا میچ جیتنے پرسعودی ٹیم گروپ 7 میں 3 پوائنٹ کے ساتھ شامل ہوگیا ہے ۔ سعودی ٹیم کا دوسرا میچ اردن کے ساتھ 21 نومبر کو ہوگا ۔