نئی دہلی .... ہندوستانی شہر نرسنگھ پور میں ڈاکٹروں نے مردہ خانے میں پوسٹمارٹم کرنے سے انکار کردیا اورباہر سڑک پر ایک اسٹریچر پڑی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا۔ انکا کہناتھا کہ مردہ خانے سے سخت بدبو آرہی ہے کیونکہ اندر ایک مری ہوئی گائے پڑی ہے اور اسے ہٹانے کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔ نرسنگھ پور شہر مدھیہ پردیش میں ہے وہاں لوگ ایک لڑکی کا اس طرح کھلے عام پوسٹ مارٹم دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔ یہ لڑکی بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوئی تھی۔ 50سالہ ایک شخص انیل گپتا نے ا سکی ساری وڈیو سوشل میڈیا پر ڈالدی۔ انہوں نے کہاکہ میں اسپتا ل کے قریب سے گزر رہا تھا تو میں نے دیکھا کہ ڈاکٹر سڑک پر پوسٹمارٹم کررہے ہیں۔ بعد میں مردہ خانے سے مری ہوئی گائے کو ہٹا دیا گیا تاہم شدید بدبو پھر بھی آتی رہی۔