Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نکاراگوا کی شیئنس پلاسیئوس نے مس یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

شیئنس پلاسیئوس نکاراگوا کی پہلی خاتون ہیں جو مس یونیورس بنی ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر مس یونیورس)
نکاراگوا کی شیئنس پلاسیئوس نے مس یونیورس 2023 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق مس یونیورس کے مقابلے کا انعقاد سنیچر کو لاطینی امریکہ کے ملک ایل سلواڈور میں ہوا۔ اس میں 84 ممالک کی حسیناؤں نے حصہ لیا۔
23 برس کی نکاراگوا کی شیئنس پلاسیئوس 72ویں حسینہ عالم بنی ہیں۔ ان کو 2022 کی مس یونیورس نے تاج پہنایا۔
فائنل راؤنڈ تک نکاراگوا، تھائی لینڈ اور آسٹریلیا کی حسنیائیں پہنچی تھیں۔
شیئنس پلاسیئوس نکاراگوا کی پہلی خاتون ہیں جو مس یونیورس بنی ہیں۔
جیوری سے سوال اور جواب کے وقت مس یونیورس نے جنسی امنتیاز سے قطع نظر مساوی تنخواہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین ہر شعبے میں کام کر سکیں گی۔
مس یونیورس 2023 کا آخری سوال تھا کہ اگر آپ خود کو ایک اور عورت کے روپ میں دیکھیں تو آپ کس کو منتخب کریں گی اور کیوں؟
جس پر مس آسٹریلیا نے اپنی والدہ اور مس تھائی لینڈ نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا نام لیا جبکہ مس نکاراگوا نے میری وال سٹون کرافٹ کا نام لیا جو حقوق نسواں کی کارکن اور’مدر آف فیمن ازم‘ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔
میری وال سٹون کرافٹ 27 اپریل 1759 کو لندن میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ مصنفہ تھیں اور خواتین کی تعلیم اور معاشرے میں خواتین کے مساوی حقوق کی حامی تھیں۔
بریٹانیکا کے مطابق 1792 شائع ہونے والے مضمون ’اے وِنڈیکیشن آف رائٹس آف وویمن‘ میں میری وال سٹون کرافٹ نے کہا تھا کہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے خواتین اور مردوں کے حقوق برابر ہیں۔
مس یونیورس کے مقابلے میں شویتا شردھا نے انڈیا کی نمائندگی کی۔ وہ پہلے 20 حسیناؤں کی فہرست میں جگہ بنا سکیں۔
پاکستانی نژاد امریکی خاتون نے بھی مس یونیورس 2023 کے مقابلے میں حصہ لیا۔

شیئر: