Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور سعودی عرب کی فٹبال فیڈریشنز میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اکستانی فٹ بال ٹیم کے کوچ اسٹیفن نے مزید کہا کہ ہمارا مقابلہ ایک ایشیا کی ایک مضبوط ترین ٹیم کے ساتھ تھا(فوٹو: پی ایف ایف)
سعودی عرب اور پاکستان کی فٹبال فیڈریشنز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔
اتوار کو پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اپنے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر اس پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ ’پاکستان فٹبال فیڈریشن سعودی عرب کی فٹبال فیڈریشن کے ساتھ ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہے۔‘
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے مزید کہا کہ ’آئندہ دنوں میں اس شاندار شراکت داری کی تفصیلات کے لیے جڑے رہیں۔‘
اس سے قبل جمعے کو  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 میں سعودی فٹبال ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو 0-4 سے شکست دی تھی۔
 سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم نے اٹلی کے ٹرینر روبرٹو مانچینی کی رہنمائی میں پاکستانی ٹیم کو شکست دی تھی۔
سعودی عرب کے انگریزی اخبار ’سعودی گزٹ‘ نے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مملکت نے پاکستان کو فٹبال کےمیچ میں شکست دے  کر کامیابی حاصل کی ہے اور یہ ورلڈ کپ  2026 کی جہت میں سعودی عرب کی اچھی ابتدا ہے۔
جمعے ہی کو پاکستانی فٹبال ٹیم کے کوچ ’اسٹیفن کانسٹینٹائن‘ نے کہا تھا کہ  ’ہمیں ایک مضبوط ایشیائی ٹیم کا سامنا تھا ، سعودی فٹبال ٹیم نے مثالی پیش رفت کی ہے‘۔
عاجل نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی فٹ بال ٹیم کے کوچ اسٹیفن نے مزید کہا کہ ہمارا مقابلہ ایک ایشیا کی ایک مضبوط ترین ٹیم کے ساتھ تھا جس نے فٹبال کے میدان میں غیرمعمولی ترقی کی ہے۔

 

شیئر: