کوئمبٹور۔۔۔۔کوئمبٹو شہر کے نواحی علاقے میں جمعہ کو علی الصبح ایک ہاتھی نے 12سالہ بچی اور 2خواتین سمیت 4افراد کوکچل کر ہلاک کردیا۔ یہ ہاتھی قریبی جنگل سے گاؤں میں گھس آیا تھا جسے واپس دھکیل دیا گیا تھا لیکن اچانک جمعہ کی صبح پھر گاؤں میں آگیااور رہائشی علاقوں پر دھاوا بول دیا ۔ 12سالہ گایتری اپنے والد، والدہ اور 2بہن بھائیوں کے ساتھ گھر کے باہر سورہی تھی ۔صبح سوا تین بجے انہوں نے ہاتھی کی چنگھاڑ سنی ، ہاتھی نے وہیں 3افراد کو کچل دیا۔ اسکی والدہ نے کہا کہ میری ٹانگ اور شوہر کا بازو زخمی ہوا ہے۔ ان کے عزیزوں نے کہا کہ اس علاقے میں زندگی گزارنا مشکل ہوگئی۔ یہاں نہ ٹوائلٹ ہے نہ دوسری سہولت ۔ ہمیں گایتری کو اسپتال لے جاتے ایک گھنٹہ لگا لیکن اسپتال لے جاتے ہوئے چل بسی۔