Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر مدینہ منورہ نے 35 نئے سکولوں کا افتتاح کردیا

نئے سکول پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت سے تعمیر کیے گئے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے 50 کروڑ ریال کی لاگت سے تیار ہونے والے 35 نئے سکولوں کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر وزیر تعلیم یوسف البنیان بھی موجود تھے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی وزارت تعلیم ’مدینہ منورہ کے سکول کرایے کی عمارتوں سے آزاد‘ سلوگن کے تحت مدینہ ریجن میں سرکاری سکول  تعمیر کرا رہی ہے۔

2024 تک مدینہ شہر میں کرایے کی عمارت میں سکول نہیں رہے گا۔ (فوٹو ایس پی اے)

35 نئے سکول پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت سے تعمیر کیے گئے ہیں۔ ان کی بدولت سال رواں کے وسط تک کرایے کی عمارتوں والے سکولوں کی تعداد 8 فیصد تک کم ہوجائے  گی۔
2024 تک مدینہ منورہ شہر میں کرایے کی عمارت میں کوئی سکول نہیں  رہے گا۔ 2025 سے 2027 کے آخر تک مدینہ کی دیگر کمشنریوں اور مضافات میں بھی کرایے کی عمارتوں میں قائم سکولوں سے چھٹکارا حاصل  کرلیا  جائے گا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: