Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آذربیجان اورسعودی عرب میں مفاہمتی یادداشت پردستخط

انسداد بدعنوانی کے حوالے سے باہمی تعاون بڑھانے بڑھانے پراتفاق ہوا(فوٹو، ایس پی اے)
  اینٹی کرپشن اینڈ کنٹرول اتھارٹی ’نزاھۃ‘ نے انسداد بدعنوانی کے حوالے سے آذربائیجان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیےہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘کے مطابق نزاھہ نے  پیر کو جاری بیان میں کہا ہے کہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں  دونوں ممالک کے مابین سرحد پار بدعنوانی کے جرائم کے انسداد میں تعاون بڑھانے، بدعنوانی کے جرائم سے متعلق معلومات کے تبادلے اور ادارہ جاتی استعداد بہتر بنانے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ 
سعودی عرب میں اینٹی کرپشن اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے سربراہ مازن الکھموس نے باکو میں آذربائیجان کے پبلک پراسیکیوٹر سے ملاقات کی انہوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات اور فریقین کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ 

شیئر: