Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سعودی عرب اور ارجنٹینا براہ راست سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے، مفاہمتی یادداشت پر دستخط 

سعودی وزیر سرمایہ کاری نے پرائیویٹ  کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح اور ارجنٹینا کے وزیر خارجہ و عالمی تجارت نے دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے تعاون کی مفاہمتی یادداشت  پر دستخط کیے ہیں۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وفد لاطینی امریکہ کے ملکوں کے دورے میں ارجنٹینا پہنچا ہوا ہے۔ 
ارجنٹینا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور اس سلسلے میں ایک دوسرے سے تعاون ہے۔ 


سعودی عرب کا وفد لاطینی امریکہ کے ملکوں کے دورے پر ہے (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور ارجنٹینا کے وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کی پرائیویٹ  کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری کے تعلقات کے فروغ کے لیے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیالہ کیا۔ 
 موثر سرمایہ کاری کے مواقع اور سرمایہ کاری شراکت کا دائرہ وسیع کرنے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ 
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال میں سرمایہ کاری کے فروغ کا عزم ظاہر کیا گیا۔

شیئر: