پاکستان کے متعدد سرکاری و غیرسرکاری ادارے، صوبائی محکمے اور ٹیلی کام کمپنیاں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذیلی اداروں کی اربوں روپے کی نادہندہ ہیں۔ کئی کوششوں کے باوجود ابھی تک ان سے ریکوری نہیں کی جا سکی۔
اردو نیوز کو دستیاب سرکاری دستاویز کے مطابق زرعی ترقیاتی بینک، پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، سی ڈبلیو او راولپنڈی اور محکمہ جیل خانہ جات سندھ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے این آر ٹی سی کے اربوں روپے کے نادہندہ ہیں۔
اس کے علاوہ ٹیلی نار پاکستان، وطین ٹیلی کام، موبی لنک، نیا ٹیل، پی ٹی سی ایل اور نیٹ فلیکس سمیت متعدد ٹیلی کام کمپنیاں بھی پی ٹی اے کی کروڑوں روپے کی نادہندہ ہیں۔
مزید پڑھیں
-
موبائل کمپنیاں300ارب کی ٹیکس چوری میں ملوثNode ID: 101321
-
’غیر معیاری سروس‘، پی ٹی اے کا ٹیلی کام کمپنیوں کو جرمانہNode ID: 727776