نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کا میچ بارش کی نذر
برمنگھم.... نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی ٹرافی گروپ اے کا میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا۔ دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیدیا گیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 45اوورز میں 291رنز بنائے اور اسکی پوری ٹیم آﺅٹ ہوگئی۔ جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے 9اوورز میں 3وکٹوں پر 53رنز بنائے تھے۔ بارش کے باعث کھیل ممکن نہ تھا اور اس طرح میچ کو ختم کرکے دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیدیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ٹرافی کے پہلے میچ میں اوپنرگپٹل نے 22گیندوں پر 5چوکوں کی مدد سے 26رنز بنائے جبکہ لیوک رانچی نے 72منٹ کے کھیل میں 43گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 9چوکوں اور3چھکوں کی مدد سے 65رنز اسکور کئے۔ کین ولیمسن نے قدرے مزاحمت کی اور سنچری اسکو رکرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے 148منٹ کے کھیل میں 97گیندوں کا سامنا کیا اور 8چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے سنچری بنانے میں کامیاب رہے دوسری جانب کوئی کھلاڑی انکا ساتھ دینے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ وہ سنچری بنانے کے بعد رن آﺅٹ ہوگئے۔ ٹیلر 46 جبکہ بروم 14رنز ہی اسکور کرنے میں کامیاب ہوسکے۔ انہوں نے 58گیندیں کھیلیں او ر6چوکے لگائے۔ نیشام نے 6، اینڈرسن اور سینٹنر نے8،8رنز بنائے۔ ایڈم ملنے 11رنز اسکورکرپائے۔ ٹرینٹ بولٹ صفر پر آﺅٹ ہوئے۔فاضل رنز کی مد میں نیوزی لینڈ کو 7رنز ملے اس طرح نیوزی لینڈ کی ٹیم 45اوورز میں 291رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جوش ہیزل وڈ نے 9اوورز کرائے اور 52رنز دیکر 6وکٹیں حاصل کیں۔ہیسٹنگ نے 9اوورز میں69رنز دیئے اور 2وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔پیٹ کمنز نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں آسٹریلیا کی جانب سے وارنر نے 18رنز بنائے جبکہ ایرون فنچ 8رنز بناسکے جبکہ موسس ہینرکس 18رنز بناپائے۔اسمتھ 8رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ملنے نے 2اور بولٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا کی ٹیم نے 9اوورز میں 53رنز بنائے تھے کہ بارش ہوگئی اور مزید کھیل جاری رکھنا مشکل ہوگیا۔