Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات ہوٹل بزنس میں دنیا بھر میں سب سے آگے

جنوری سے جولائی 2023 تک 26 ارب درہم کی مجموعی آمدنی ہوئی۔(فوٹو: امارات الیوم)
ہوٹل کنسلٹینسی اینڈ ریسرچ کے ماہر ادارے (ایس ٹی آر) نے کہا ہے کہ ’ہوٹل بزنس میں امارات پوری دنیا میں سرفہرست ہے‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ’ اکتوبر اور نومبر کے دوران امارات میں ہوٹل بزنس بہترین رہا ہے‘۔ 
ہوٹل کنسلٹینسی اینڈ ریسرچ کا کہنا ہے ’امارات نے نومبر کے پہلے ہفتے میں پوری دنیا میں سب سے اچھا ہوٹل بزنس کیا‘۔ 
 امارات نے جو کامیابی نومبر کے پہلے ہفتے میں حاصل کی ہے اس کی شروعات پندرہ اکتوبر سے ہوئی تھی۔ اس دوران امارات کے ہوٹلوں نے 84.6 فیصد  تک کاروبار کیا تھا۔ 
ہوٹل کنسلٹینسی اینڈ ریسرچ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ’ امارات میں ہوٹلوں کی مارکیٹ کی زبردست کارکردگی کی بدولت  امارات دنیا بھر کے ہوٹل مارکیٹ میں سرفہرست آگیا ہے‘۔ 
امارات میں سال رواں کی آخری سہ ماہی کے دوران کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ تفریحی اورر کاروباری سیاحت سے بھی اماراتی مارکیٹوں کو تقویت پہنچ رہی ہے۔
اس کےعلاوہ کانفرنسیں، نمائش اور بین الاقوامی پروگرام ہورہے ہیں جن میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے لوگ پہنچ رہے ہیں۔ 
جنوری سے جولائی 2023 تک اماراتی ہوٹلوں کو 26 ارب درہم کی مجموعی آمدنی ہوئی۔
2022 کے اسی عرصے کے دوران 24 فیصد شرح نمو زیادہ ہے۔ سال رواں کے ابتدائی نو ماہ کے دوران اماراتی ہوٹلوں میں قیام کرنے والوں کی مجموعی تعداد 16 ملین تک پہنچ گئی جو 2022 کے ابتدائی نو ماہ کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔ 

شیئر: