سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں مذہبی امور ادارے کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ’ مسجد نبوی میں فتوی کے موضوع پر سیمینار ہوگا‘۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے بتایا’ علمی سیمینار کا عنوان ’حرمین شریفین میں فتوی زائرین کو سہولت فراہم کرنے میں اس کے اثرات’ ہوگا۔ یہ فتوی سیمینار ایڈیشن ٹو ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’فتوی سیمینار کے قیام کا مقصد حرمین شریفین کے زائرین کو سہولت فراہم کرنا اور پوری دنیا میں قرآن و سنت سے ماخوذ معتدل پیغام پہنچانا ہے‘۔
’خادم حرمین شریفین نے سیمینار کے انعقاد کی منظوری دی ہے جس سے حرمین شریفین کے زائرین کو براہ راست فائدہ ہوگا‘۔