برطانیہ میں سعودی سفیرشہزادہ خالد بن بندر کو میری ٹائم آرگنائزیشن( آئی ایم او) کی جنرل اسمبلی کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔
سعودی سفارتخانے کے بیان میں کہا گیا کہ ’ایک متفقہ فیصلے میں رکن ممالک نے سعودی سفیر کو میری ٹائم آرگنائزیشن کی جنرل اسمبلی کا صدر منتخب کیا ہے‘۔
قبل ازیں تنظیم کے 33 ویں سیشن کی سربراہی کے لیے برطانیہ میں متعین سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر کا نام تجویز کیا گیا تھا۔ اجلاس 27 نومبر سے چھ دسمبر تک لندن میں جاری رہے گا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اجلاس کی سربراہی کے لیے سعودی سفیر کے انتخاب کو بین الاقوامی جہاز رانی کی صنعت میں سعودی عرب کی حیثیت اور عالمی تنظیموں میں اس کے موثر کردار کا اعتراف قرار دیا جارہا ہے۔
In a unanimous decision, HRH the Ambassador has been elected President of the International Maritime Organization General Assembly by its member states in the 33rd session.@IMOHQ pic.twitter.com/1VEIHOAOy2
— Saudi Embassy UK (@SaudiEmbassyUK) November 27, 2023