Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپو 2030 کی میزبانی پر عرب رہنماؤں کی طرف سے مبارکباد

’تہنیتی پیغامات میں سعودی عرب کے لیے مزید ترقی و کامرانی کی امید ظاہر کی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایکسپو 2030 کی میزبانی پر متعدد عرب رہنماؤں کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق تہنیتی پیغامات میں سعودی عرب کے لیے مزید ترقی و کامرانی کی امید ظاہر کی گئی ہے۔
بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ اور ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ کی طرف سے سعودی قیادت کو موصول ہونے والے پیغام میں نیک جذبات کا اظہار کیا گیا ہے۔
اسی طرح کا پیغام امیر کویت شیخ نواف الأحمد الجابر الصباح کی طرف سے بھی موصول ہوا ہے جس میں انہوں نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ایکسپو کی میزبانی صرف سعودی عرب کے لیے ہی نہیں بلکہ تمام خلیجی ریاستوں کے علاوہ عرب ممالک کے لیے قابل فخر و اعتزاز ہے‘۔
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم امید رکھتے ہیں کہ سعودی عرب اسی طرح ترقی کی نئی منزلیں طے کرتا رہے گا‘۔
اسی سے ملتا جلتا پیغام نائب امیر قطر شیخ عبد اللہ بن حمد آل ثانی کی طرف سے بھی موصول ہوا ہے۔

شیئر: